ایچ آئی وی کے واقعات کم کرنے کے لئے اقدامات پر عمل پیرا ، محکمہ صحت

 ایچ آئی وی کے واقعات کم کرنے کے لئے اقدامات پر عمل پیرا ، محکمہ صحت

کراچی (این این آئی) محکمہ صحت سندھ نے واضح کیا ہے کہ حکومت سندھ صوبہ میں ایچ آئی وی کے واقعات کو کم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات پر فعال طور پر عمل پیرا ہے ۔

ان اقدامات میں بڑے پیمانے پر ایچ آئی وی اسکریننگ شامل ہے ، جو نئے کیسز کی شناخت اور علاج کے لئے اہم ہے ۔ ہم نے ایچ آئی وی کے علاج کے نئے مراکز کا افتتاح کیا ہے اور ان کو زیادہ موثر بنانے کے لئے موجودہ مراکز کو اپ گریڈ اور ڈیجیٹلائز کیا ہے ۔ ان تمام کامیابیوں کی تصدیق گلوبل فنڈ نے کی ہے ۔ مزید برآں، ہم نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ ہم استعمال شدہ سرنجز کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کریں۔ اسکریننگ کے ذریعے ایچ آئی وی کی شناخت انتہائی اہم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں