ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری

ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری

کراچی (این این آئی) ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے تحت بہترین انتظامات کے ساتھ انٹر کے امتحانات جاری ہیں ۔

پیر سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات میں34235طلباوطالبات شرکت کررہے ہیں۔ انٹرکے امتحانات کیلئے کراچی میں 50امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جس میں سے ضلع وسطی میں01،ضلع جنوبی میں06،ضلع شرقی میں02، ضلع غربی میں17، ضلع ملیر میں 13،اور ضلع کورنگی میں 11 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ امتحانی مراکزمیں گرمی کے پیش نظرپنکھوں اورپانی کا خاص انتظام کیا گیا ہے ۔ امتحانات کو شفاف بنانے اور نقل مافیا سے نمٹنے کیلئے اس سال بھی امتحانی کاپیوں اور ایڈمٹ کارڈ پر بار کوڈ لگائے گئے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ پر کیو آرکوڈ دیا گیا ہے ، جس کے ذریعے طلبا کی تفصیلات کی آن لائن تصدیق کی جاسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں