حکومت مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کرے ،ناہید مہر

حکومت مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کرے ،ناہید مہر

کراچی(پ ر )مہر ویلفیئر سوسائٹی کی چیئرپرسن ناہید مہر نے روز بروز بڑھتی مہنگائی اور بجلی کے بڑھتے نرخوں پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت کیا کررہی ہے ۔اگر آئی ایم ایف کے 100 فیصد ایجنڈے پر ملک چلانا ہے کہ بار بار الیکشن کا ڈرامہ کیوں کیا جاتا ہے ،نام نہاد جمہوریت کے قیام پر اربوں روپے کے اخراجات سے اگر عوام کو کوئی فائدہ نہیںہورہا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ 10 رکنی کابینہ بناکر آئی ایم ایف کے مطابق ملک کو چلایا جاتا رہے تاکہ عوام خودکشی پر مجبور ہوتے رہیں۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اب بھی مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کرے اور بجلی کے بلوں کو منصفانہ بنائے ورنہ عوام خود انصاف کرنا جانتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں