منظور احمد رضی کے چھوٹے بھائی سپر د خاک
کراچی(آئی این پی)ریلوے ورکز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی کے چھوٹے بھائی ظہو احمد خان کو ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا ۔۔
مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے سوئم قرآن خوانی و فاتح خوانی آج جمعرات کو نماز عصرتا مغرب عزیز محمد شفیع مسجد رفیع بنگلو ز ملیر سٹی میں ہوگی،مرحوم ظہور احمد کا انتقال 78برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا تھا۔