وسیم اختر اشتعال انگیز گفتگو کے 2مقدمات سے بری

وسیم اختر اشتعال انگیز گفتگو کے 2مقدمات سے بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق میئر وسیم اختر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے 2 مقدمات سے بری کردیاہے ۔

مقدمات کے مدعیوں نے موقف اختیارکیاتھا کہ سابق میئر کراچی ملزم وسیم اختر کی گفتگو سے اداروں سے نفرت اور اشتعال انگیزی کا اظہار ہوا۔ وسیم اختر نے لوگوں کو ریاستی اداروں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ وسیم اختر کی گفتگو میں کوئی اشتعال انگیزی نہیں تھی۔ وسیم اختر نے پروگرام میں سوالوں کے جواب دیئے تھے ۔ دونوں مقدمات کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہیں۔ عدالت نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو دونوں مقدمات سے بری کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں