ایس ایچ او کو درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیاگیا

 ایس ایچ او کو درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر ایس ایچ او ماڈل کالونی کو درخواست گزار فیضان علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ نے صباء ناز کی 22اے کی پٹیشن میں ایس ایچ او ماڈل کالونی کو فیضان علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار فیضان علی نے ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 5 کراچی سینٹرل کے فیصلے کو لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ فیضان علی پر اس کی بھابھی صباء ناز نے دھمکیاں دینے ، کپڑے پھاڑنے ،زیادتی کی کوشش کرنے اورہراساں کرنے کاالزام عائدکیاہے ۔سندھ ہائیکورٹ نے فیضان علی کی درخواست پر حکم امتناع دیتے ہوے صباء ناز ، ایس ایچ او ماڈل کالونی اور ایس ایس پی کمپلین سیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں