سول اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کرگھومنے والا بیکری ملازم گرفتار

سول اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کرگھومنے والا بیکری ملازم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر میں گارڈز نے جعلی ڈاکٹر بن کر گھومنے والے بیکری کے ملازم کو پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔

ڈاکٹر گاؤن پہنے عبداللہ نامی شخص سول اسپتال ٹراما سینٹر کے فلور پر گھوم رہا تھا تاہم جب سیکیورٹی گارڈ نے شک ہونے پر پکڑا تو پتا چلا وہ جعلی ڈاکٹر ہے ، سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ 3 ماہ قبل بھی اسے پکڑا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عبداللہ کسی بیکری کا ملازم ہے ، اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے اور اسپتال میں گھومتا رہتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں