کراچی کو مجرموں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا،سلیم حیدر

کراچی کو مجرموں کے رحم وکرم  پر چھوڑ دیاگیا،سلیم حیدر

کراچی(این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاہے کہ شہر کو جرائم پیشہ لٹیروں ، اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے کردیا گیاہے جو نہ صرف آزادانہ طورپرلوٹ مار کررہے ہیں۔۔

 بلکہ کراچی کے مہاجروں کو گولیاں مارکر شہید کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بیوروکریسی ، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے ذریعے کراچی کے عوام کو یرغمالی بنایا ہوا ہے ۔ کراچی کے عوام جو پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اور ان ہی کے ٹیکسوں سے پورا ملک چلتا ہے لیکن ٹیکس دینے والوں کو ہی لوٹا جارہا ہے اور گولیاں ماری جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں