آپریشن عزم استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ، محمود مولوی

آپریشن عزم استحکام ترقی و  خوشحالی کیلئے ضروری ، محمود مولوی

کراچی (این این آئی)صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی نے کہا ہے کہ اہم دہشت گرد کمانڈر نصر اللہ کی گرفتاری دہشت گردی کیخلاف پیچیدہ اور مشکل جنگ میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے ضامن اداروں کی واضح اور بڑی کامیابی ہے ۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے اور وطن عزیز میں مکمل معاشی اور سیاسی استحکام لانے اور قیام امن کیلئے آپریشن عزم استحکام انتہائی ضروری ہے ، ایک ٹولہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے اس آپریشن کو متنازع بناکر وطن عزیز کی سلامتی کو دا پر لگانا چاہتا ہے ، جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنانے کی سازشوں کو قوم مسترد کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں