جنوبی وشرقی میں صفائی کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ

جنوبی وشرقی میں صفائی کی  صورتحال خراب ہونے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ 30 جون کے بعد سے کراچی کے دواہم اضلاع جنوبی وشرقی میں سرکاری عملے کی اپنے اپنے اضلاع کے ٹاؤنز میں واپسی کے بعد صفائی ستھرائی کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

کیونکہ ضلع شرقی میں چائینز کمپنی کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی ہے اور چائینز کمپنی نے سرکاری تجربے کار عملے کے بغیر کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر سالڈ ویسٹ انتظامیہ تاحال کوئی فیصلہ لینے سے قاصر ہے ۔جبکہ کراچی کی انتظامیہ اور سولڈ ویسٹ انتظامیہ ومیئر کراچی نے عیدالاضحی کے موقع پر ترکش کمپنی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں