بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، کے الیکٹرک

 بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، کے الیکٹرک

کراچی(پ ر)بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کے احتجاج کی شائع خبر پر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر بھر میں بجلی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔

لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ۔ترجمان کے ۔ الیکٹرک نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں