غیرملکیوں کو پاسپورٹس کا اجرا، ملزمان جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

غیرملکیوں کو پاسپورٹس کا اجرا، ملزمان جسمانی  ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزموں فریدشاہ نصرت علی کو دو روزکے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیاہے۔

 تفتیشی افسر نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرتے ہوئے بتایاکہ ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطور سپرنٹنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے ۔ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے ،تفتیشی افسر کاکہناتھاکہ ملزم نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے تھے ۔دونوں ملزموں کو کراچی سے گرفتار کیا گیاہے ۔ ملزموں کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں