ہمدرد یونیورسٹی،کوالٹی ایشورنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ

ہمدرد یونیورسٹی،کوالٹی ایشورنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ہمدرد یونیورسٹی نے جمعہ کو چانسلر سعدیہ راشد اور وائس چانسلر سید شبیب الحسن کی موجودگی میں کوالٹی ایشورنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایس ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع تھے ۔

اس موقع پر ایس ایچ ای سی کے سیکریٹری معین الدین صدیقی، کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد عراقی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبدالواحد عثمانی اور دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، کیو ای سی کے ڈائریکٹرز ، ہمدرد یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ نئے شروع کیے گئے پوسٹ گریجوایٹ پروگرام کی کلاسز کا آغاز اگلے ماہ( جولائی) سے ہوگا جسکے لئے کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز ہے ۔ اس پروگرام میں بین الااقوامی معیار کے مطابق جامع نصاب کوشامل کیا گیا ہے جس کیلئے ملکی و غیر ملکی فیکلٹی ممبران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ پروگرام ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ مینیجرز کے لیے بھی کتنا قیمتی ہوگا۔ سعدیہ راشد نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انتہائی اعتماد کے ساتھ اپنے نئے سفر کا آغاز کریں۔ انہوں نے ایس ایچ ای سی کو ان کے خوش آئند اقدام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں