کمیونٹی پولیسنگ ،بارہویں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح

کمیونٹی پولیسنگ ،بارہویں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بارہویں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا گیا۔ کنٹرول روم میں جدید پی این آر کیمرے منسلک کئے گئے ہیں۔

کنٹرول روم کا افتتاح کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی کا کرائم ضلع جنوبی اور شرقی کو بھی متاثر کرتا ہے یہ پروجیکٹ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں مدد دے گا کرمنلز کی نشاندھی، اور گاڑی کی شناخت بھی ہوسکے گی ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایسے پروجیکٹ بہت کارآمد ہیں یہاں بھی یہ پروجیکٹ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔اسٹریٹ کرائم اور گاڑیاں چھیننے کی بڑھتی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت کراچی کے صنعتی ایریا پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اہم قدم اٹھالیا گیا۔ 20 پی این آر کیمروں کے ذریعے کورنگی صنعتی ایریا کی مرکزی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ذریعے ہر شہری اور گاڑی پر نظر رکھی جارہی ہے ۔کمیونٹی پولیسنگ کے سربراہ مراد سوہنی کہتے ہیں جرائم کے خلاف اور شہر کی صورت بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔نیو سبزی منڈی سے ساحل تک کے پروجیکٹ ہیں یہ کیمرے چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں