آئی سی سی بی ایس کی سمسٹر فیس میں50فیصد رعایت

آئی سی سی بی ایس کی سمسٹر فیس میں50فیصد رعایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام برائے 2024 میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے ۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے اس اعلیٰ ڈگری پروگرام کے تحت طالبِ علموں کو سمسٹر فیس میں50فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق داخلہ پراسپیکٹس برائے 2024داخلہ ٹیسٹ فارم اور فیس واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے 24جون سے 5جولائی کے دوران ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جبکہ فیس برائے داخلہ کارروائی7ہزار500 روپے ہے ۔ کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی، )جامعہ کراچی اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت امیدوارفارماکولوجی، نامیاتی کیمیا، تجزیاتی کیمیا، طبعیاتی کیمیا، غیر نامیاتی کیمیا، حیاتی نامیاتی کیمیا، ٹیکسٹائل کیمسٹری اور مالیکیولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں