وفاقی محتسب انشورنس سے چیئرمین ایس ای سی پی کی ملاقات

وفاقی محتسب انشورنس سے  چیئرمین ایس ای سی پی کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب انشورنس ممتازعلی شاہ سے سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )کے چیئرمین عاکف سعید نے انشورنس محتسب سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں انشورنس سیکٹر کی شفافیت \'بہتری اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی محتسب انشورنس ممتازعلی شاہ نے کہاکہ انشورنس انڈسٹری میں شفافیت قائم ہونے تک انڈسٹری ترقی نہیں کرسکتی نہ ہی عوام کا اعتماد قائم ہوگا۔اس موقع پرایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے ممتازعلی شاہ سے تائید کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایس ای سی پی انشورنس سیکٹر کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کرے گا۔انہوں نے مستقبل میں مزید ملاقاتیں جاری رکھنے اور ساتھ چلنے پراتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں