عبداللہ شاہ غازی ؒکے عرس کے موقع پر آج عام تعطیل کااعلان

عبداللہ شاہ غازی ؒکے عرس کے موقع پر آج عام تعطیل کااعلان

کراچی (آئی این پی )مئیر کراچی نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر آج (ہفتہ کو)عام تعطیل کا علان کر دیا۔ شہر قائد میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،بلدیہ عظمی کراچی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دفاتر آج بند رہیں گے ۔

 صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازیؒ کا 1294 واں عرس کے دوسرا روز زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ عرس کی سرپرستی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ کررہے ہیں۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی کاعرس آج بھی جاری رہے گا تین روزہ عرس میں محفل سماع محفل نعت اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ زائرین کیلئے بڑے پیمانے پر لنگر و سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بھی زائرین کیلئے خصوصی سبیل کا اہتمام کیا گیا ہے ،مزار کے اطراف ٹریفک پولیس ، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں