پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے اقدامات کیے جائیں،اسداللہ

پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے اقدامات کیے جائیں،اسداللہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر بھر پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور تمام ٹاؤنز میں پانی کی بہتر فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، شہر میں پانی کی کمی کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔۔

کیونکہ شہریوں کو فراہمی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے واٹر ڈسٹری بیوشن، بلک اور واٹر ٹرنک مین کے چیف انجینئرز سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران واٹر کارپوریشن کے تمام چیف انجینئرز سمیت بلک اور واٹر ٹرنک مین کے سپرنٹنڈنگ اور ایگزیکٹو انجینئرز موجود تھے ، اس موقع پر واٹر کارپوریشن حکام نے شہر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ شہر میں پانی کی بہتر فراہمی کے حوالے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، سی او او واٹر کارپوریشن نے واٹر ڈسٹری بیوشن، بلک اور واٹر ٹرنک مین کے چیف انجینئرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کارپوریشن کے واٹر ڈسٹری بیوشن، بلک اور واٹر ٹرنک مین اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں تاکہ شہر میں پانی کی کمی نہ ہو انہوں نے تمام افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی کی شکایتوں کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے کیونکہ شہریوں کو فراہمی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں