بجلی کی بندش،ٹاؤن چیئرمین صفورا نے فلائی اوور کے نیچے دفتر بنالیا

بجلی کی بندش،ٹاؤن چیئرمین صفورا نے فلائی اوور کے نیچے دفتر بنالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صفورا ٹاؤن کیمپ آفس پر بجلی کی طویل بندش پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ ودیگر کے ہمراہ دفتری امور کی انجام دہی کیلئے فلائی اوور کے نیچے اپنا دفتر بنالیا۔۔

 اور وہاں بیٹھ کر دفتری امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ اسوقت رین ایمرجنسی اور محرم الحرام کے حوالے سے ٹاؤن انتظامات کرنے میں مصروف ہے اور اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ بجلی کی وجہ سے دفتری امور کو متاثر ہونے دیا جائے لہذا فلائی اوور کے نیچے دفتر بنالیاہے اور یہیں سے دفتری امور سر انجام دے رہے ہیں ،ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں لہذا خدمات کی فراہمی کیلئے جو بھی راستہ اختیار کرنا پڑا اسے اختیار کرینگے ۔فلائی اوور کے نیچے فرائض سر انجام دیتا دیکھ کر عوام نے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ہر عوامی نمائندے کو  اسی طرح فرائض سر انجام دینے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں