جیکب آباد:ڈکیت گینگ کیخلاف آپریشن،ٹھکانے نذر آتش

جیکب آباد:ڈکیت گینگ کیخلاف آپریشن،ٹھکانے نذر آتش

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آباد پولیس کا 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف گرینڈ آپریشن،ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش، 30سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چند روز قبل مولاداد تھانہ کی حدود میں قتل ہونے والے 2 نوجوانوں صوبیدار ملانو اور فرحان بھیو کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کی نگرانی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا اور 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔ایس ایس پی سید سلیم شاہ کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔انہوں نے بتایاکہ معرفانی ،چانڈیو قبیلے سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد میں عبدالرحمن معرفانی، نثار عرف ٹی منٹی معرفانی، ہزارو معرفانی، ظریف معرفانی، سردارو معرفانی، شہمیر معرفانی، ڈاڈو معرفانی، پیارو چانڈیو، کانگرو اور گودھو چانڈیو سمیت دیگر شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ مطلوبہ ملزمان قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی سید سلیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں