سکھر میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کا کام جاری

 سکھر میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کا کام جاری

سکھر(بیورو رپورٹ)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔۔۔

 عزاداران کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے ، مجالس و جلوسوں کے لئے بہتر انتظامات کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے ،نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے ڈسپوزل اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ،برسات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اسٹیشنز کی بندش کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے 22 عدد نئے جنریٹرز نصب کئے جارہے ہیں، 44 موٹرز و پمپنگ مشینری بھی نصب کردی گئی ہے ،8 جولائی تک کام مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد نکاسی آب کا 70 فیصد مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے میئر ہاؤس میں منعقدہ اہل تشیع مکتب فکر کے علمائے کرام، عہدیداران، منتظمین و روٹ پرمٹ ہولڈرز سے میٹنگ کے دوران کیا، میٹنگ میں ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، میونسپل کمشنر سمیت مولانا سید احمد علی رضوی’ سید کاظم علی شاہ، چوہدری اظہر، نصرت زیدی، ریاض حسین روحانی، عبداللہ منگی ، کاشف مہر سمیت دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر علمائے کرام و منتظمین نے مسائل سے آگاہ کیا اور حسب روایت بلدیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سبیلیں، پینا فلیکس، اسکائی بورڈز، اسکرینز، گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے پنکھے ، واٹر اسپرے مشینز، پورٹ ایبل بیت الخلاء کی تنصیب سمیت دیگر انتظامات کرنے کی درخواست کی جس پر میئر سکھر نے انہیں تمام مسائل حل کرنے اور انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں