جامشورو :غیر قانونی رہائشی اسکیموں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

جامشورو :غیر قانونی رہائشی اسکیموں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلع جامشورو میں سپر ہائی وے سمیت مختلف مقامات پر واقع کئی رہائشی اسکیمز، ہوٹلز اور پیٹرول پمپ غیر قانونی طور پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔

جن کو ادرہ ترقیات سیہون نے غیر قانونی قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، جن رہائشی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ان میں 21 گرین بلاک، حالی ووڈ ہلز، عارش ڈریم سٹی، 21 اسمارٹ سٹی، سیون ونڈر سٹی فارم ہاؤس، جوائے گرین سٹی ، زینب سٹی اور دیگر شامل ہیں، اس سلسلے میں ادرہ ترقیات سیہون کے ڈائریکٹر پلاننگ سیکشن محمد سجن کیہر نے بتایا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر اسکیمیں چل رہی ہیں جن کے لیے ادارے سے اجازت نامہ نہیں لیا گیا اس لیے ان اسکیموں، بلڈرز، پیٹرول پمپ اور ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی اسکیموں کے کاغذات ایس ڈی اے آفس میں جمع کروائیں اور اپنی اسکیمیں جلد مکمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو بھی لیٹر جاری کیے ہیں کہ وہ ان اسکیموں کو کوئی بھی سہولت فراہم نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں