4پولیس افسران واہلکاروں کی برطرفی ختم،ملازمت پر بحال

4پولیس افسران واہلکاروں کی برطرفی ختم،ملازمت پر بحال

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے اپنے دفتر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کا اردلی روم کیا جس میں پیش ہونے والے تمام اہلکاروں کے مسائل سزاؤں، شوکاز نوٹس ،اپیل ،کیسز سمیت دیگر مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے ۔

اردلی روم میں مجموعی طور پر 60پولیس افسران و جوانان پیش ہوئے جن میں سے 4کی برطرفی ختم کرکے نوکریوں پر بحال کردیاگیا، بحال ہونے والوں میں سینئر کلرک محمد نواز مگسی، جونیئر کلرک محسن علی سولنگی، اے ایس آئی قادر بخش کھوسو اور کانسٹیبل ساجد لنڈ شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل عجب جاگیرانی اور کانسٹیبل غلام رسول نصیرانی کی میجر پنشمینٹ کی انکوائری اے ایس پی کشمور کو بھیج دی گئی اور کانسٹیبل امداد دھامراہ کی بحالی کی اپیل رد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں