سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی ملازمین کا جوڈیشل الاؤنس بحال کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی ملازمین کا جوڈیشل الاؤنس بحال کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس بحال کردیا۔ ہائیکورٹ میں عدالتی ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس کی درخواست سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر نے سندھ حکومت سے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلے رائے مانگ لی۔ چیلنج کرنا ہے یا نہیں جلد سے جلد آگاہ کیا جائے ۔

اے جی سندھ نے خط لکھتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ملازمین نے جوڈیشل الاؤنس کی بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 21 جون کو جوڈیشل الاؤنس بحال کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے بارے میں بتایا جائے ۔ محکمہ قانون کے سیکریٹری نے محکمہ فنانس کو خط لکھ دیا۔ محکمہ قانون نے خط میں کہا کہ 24 جون کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جوڈیشل الاؤنس کے بارے میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں