چوری کی انوکھی واردات ، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے،مقدمہ درج

چوری کی انوکھی واردات ، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے،مقدمہ درج

کراچی (این این آئی)راشد منہاس روڈ پر کار چوری کی انوکھی واردات، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے ۔مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں سکندر یونس کی مدعیت میں درج کرلیا۔

 مدعی سکندر یونس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر دفتر ہے ذاتی کاروبار کرتا ہوں، میں اور میرا بیٹا اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے ۔متن ایف آئی آر کے مطابق دفتر کے نیچے کار پارک کی اور اوپر چلے گئے ، دو گھنٹے بعد سوک سینٹرجانے کے لیے اترے تو کاریں غائب تھی، کافی تلاش کرنے پر بھی گاڑیاں نہیں ملی۔مدعی سکندر یونس نے بتایا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے 1 گھنٹے بعد چوری ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں