ابراہیم حیدری ٹاؤن:3ارب 55کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

ابراہیم حیدری ٹاؤن:3ارب 55کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (رپورٹ :آغا طارق )ابراہیم حیدری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نے مالی سال 2024-25 کیلئے 3 ارب 55 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 942روپے تخمینے کا بجٹ پیش کردیا۔تمام اراکین کونسل نے اتفاق رائے سے بجٹ منظور کر لیا۔

 بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 3 ارب 55 کروڑ 33 لاکھ 45 ہزار لگایا گیا ہے ، ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کی مد میں ا ارب 11 کروڑ 48 لاکھ ،لہذامالی سال 2024-25میں 3 لاکھ 44ہزار 942 روپے کی بچت متوقع ہے ، بجٹ اجلاس میں چیئرمین ابراہیم حیدری ٹاؤن نذیر احمد بھٹو، وائس چیئرمین رفیق دائود جت، پارلیمانی لیڈر اختر یوسف عارفانی، میونسپل کمشنر مسرور نواز خشک اوردیگر محکمہ جاتی افسران بھی شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نظیر احمد بھٹو نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال میں کروڑوں روپے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کر کے فراہمی و نکاسی آب، شاہرات و محلہ جات کی تعمیر و بہتری پارکوں، گرین بیلٹس کی تعمیرات ۔ صحت اور تعلیم سمیت دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے منصوبے تشکیل دیئے ہیں، جن میں سے بیشتر پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ الحمداللہ اپنے اراکین کونسل کے تعاون سے ابراہیم حیدری ٹاؤن کی تعمیر وترقی کیلئے متعین کردہ اہداف بتدریج حاصل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں