انتخابات ایران کے بدخواہوں کو طمانچہ، قونصل جنرل

 انتخابات ایران کے بدخواہوں کو طمانچہ، قونصل جنرل

کراچی (این این آئی)کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ شرکت ایران کے دشمنوں اور بدخواہوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ۔

 ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے صدراتی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں ایرانی مقیم ہیں۔ ایرانی قونصل خانے میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقیم ایرانی بڑی تعداد میں صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوتے ہی قونصل خانے میں قائم پولنگ اسٹیشن پر حاضر ہوکر ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ایرانی شہری صدر کے انتخاب میں حصہ لے کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت کی انتخابات میں شرکت سے ملک میں جمہوری نظام پہلے سے زیادہ مستحکم ہوگا اور دنیا کے سامنے ایران کا امیج مزید بہتر ہوگا۔حسن نوریان نے کہا کہ بھاری ٹرن آٹ ملک دشمن عناصر اور بدخواہوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں