تیزرفتارواٹرٹینکربس میں جاگھسا،ایک شخص جاں بحق

تیزرفتارواٹرٹینکربس میں جاگھسا،ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صفورا میں تیز رفتار بے قابو واٹر ٹینکر مسافر بس میں جا گھسا ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب کار اور واٹر ٹینکر کے تصاد م کے نتیجے میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے اور واٹر ٹینکر میں پھنسے جاں بحق اور زخمی شخص کو واٹر ٹینکر کی باڈی کاٹ کر نکالا ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو عباسی شہید جبکہ زخمی کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں جاں بحق کی شناخت 35 سالہ علی رضا ولد جمعہ خان اور زخمی کی شناخت 60 سالہ ارشد ولد معراج الدین کے ناموں سے ہوئی ۔ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص واٹر ٹینکر ڈرائیور ہے جبکہ مسافر بس کا ڈرائیو ر موقع سے فرار ہوگیا ، ابتدائی تفتیش میں واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں