نارتھ کراچی میں نوجوان نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

نارتھ کراچی میں نوجوان نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں نوجوان نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

 ملزمان نے موٹر سائیکل سوار 3 دوستوں کو روکا جو ڈاکوؤں کو دیکھ کر بھاگے ۔ اس دوران ملزمان نے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کی تو ایک نوجوان نے ڈاکو کو پکڑ لیا۔ڈاکو کو اپنے ساتھی کو شہری سے چھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان فرار ہوتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل اور پستول چھوڑ کر بھاگے ۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں سرجانی ٹاؤن سے چھینی گئی تھیں جبکہ ڈکیتوں کے پاس کھلونا پستول تھی۔ فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں