بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف وکلا کی احتجاجی ریلی،قومی شاہراہ پر مظاہرہ

بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف وکلا کی احتجاجی ریلی،قومی شاہراہ پر مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک کی جانب سے اضافی بلوں اور غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف ملیر بار کے وکلاء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر قومی شاہراہ پر مظاہرہ کیا گیا ۔

ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں، بیرسٹر سرفراز میتلو، ایڈووکیٹ ناصر رضا رند اور ایڈووکیٹ شیر خان راہوجو کی قیادت میں ملیر بار سے نیشنل ہائی وے تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے تاہم اضافی بل بھیجنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا اضافی بلوں میں ناجائز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس پر ملیر بار کے وکلاء سراپا احتجاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں