شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا، شدید احتجاج

شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا، شدید احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں شدید گرمی ،حبس اورغیرعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوعذاب میں مبتلا کردیا۔جمعے اورہفتے کی درمیان شب شاہین کمپلیکس، پنجاب چورنگی۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں شدید گرمی ،حبس اورغیرعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوعذاب میں مبتلا کردیا۔جمعے اورہفتے کی درمیان شب شاہین کمپلیکس، پنجاب چورنگی،لیاقت آباد،ناظم آباد اورنگہ آباد اورابوالحسن اصفہانی روڈ پر بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پرنکل آئے اور ٹائرجلا کرٹریفک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورخاص کرمال بردارہیوی ٹریفک کی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ریلوے کالونی اوراس کے اطراف کے مکین بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے ۔ مظاہرین نے شاہین کمپلیکس کے قریب احتجاج شروع کردیا۔ سڑک پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہرمیں قہرڈھاتی شدیدگرمی اور حبس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، شدید گرمی اوراوپرسے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں خواتین،بچوں اوربزرگوں کا براحال ہوگیا۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں روپے کے بل بھیجے جا رہے ہیں اور بلوں کی ادائیگی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔پنجاب چورنگی پر بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گیا ۔لیاقت آباد، ناظم آباد اورنگ آباد کے مکین بھی باہر نکل آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں