محرم کے موقع پرصفائی اورسیکیورٹی کے اقدامات جاری

محرم کے موقع پرصفائی اورسیکیورٹی کے اقدامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر صفائی شہری سہولتوں کی فراہمی اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی اقدامات کررہی ہے۔۔۔

 اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز نے ہفتہ کو کمشنر کراچی کو اپنے دوروں کی رپورٹس بھی بھیج دی ہیں جن میں انہوں نے اپنے دوروں اور انتظامات کی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے صفائی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سیوریج مسائل کے حل کے اقدامات اور سیکورٹی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے انتظامات کی تفصیلات بتائیں۔ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی نے منتظمین اور افسران کے ہمراہ اپنے ضلع میں ایرانیان امام بارگاہ مدینہ کالونی مومن آباد امام بارگاہ سیکٹر 16 اور دیگر مقامات روٹ اور علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام نے مر کزی امام بارگاہ جعفر طیار اور امامیہ امام بارگاہ جعفر طیار ملیر اور روٹس کا دورہ کیا منتظمین سے مشاورت کی۔ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی نے افسران کو منتظمین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں