کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

کے الیکٹرک کی بجلی چوروں  کے خلاف کارروائیاں

کراچی(پ ر)کے الیکٹرک اپنے نیٹ ورک کی حفاظت اور بجلی کی قابل اعتماد فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ، جس کا مقصد شہر میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے اسٹریٹجک اقدامات ہیں۔

مالی سال 24ء میں جولائی 2023 سے اب تک پاور یوٹیلیٹی نے کامیابی کے ساتھ تقریباً 30 ہزار مہم چلائیں، جس میں بجلی کی چوری کے لیے استعمال ہونے والے 3 لاکھ 30 ہزار کلو گرام سے زائد کنڈے کے تاروں کو ہٹایا گیا، جو پاور انفرا اسٹرکچر پر منفی اثرات مرتب کررہے تھے ۔ اس عرصے کے دوران کے ۔ الیکٹرک نے اپنی ڈسٹری بیوشن ٹیموں کی کوششوں سے 2 لاکھ 34 ہزار غیرقانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا۔ کنڈا ہٹاؤ مہم کمپنی کے معمول کے کاروباری آپریشنز کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں