عوامی آگاہی کیلئے انتہائی خطرناک قرار عمارتوں پر بینرز آویزاں،اسپیکر پر اعلانات

عوامی  آگاہی  کیلئے  انتہائی  خطرناک قرار عمارتوں  پر  بینرز  آویزاں،اسپیکر  پر  اعلانات

کراچی(آن لائن)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی بھر میں عوامی آگاہی کے لیے انتہائی خطر ناک قرار عمارتوں پر بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں ، اسپیکر پر اعلانات کی ذریعے مکینوں کو بھی مطلع کیا جا رہا ہے ۔۔۔

ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پر ایس بی سی اے کی جانب سے ایک بار پھر بارشوں کے پیش نظرخطرناک عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کو فوری خالی کردیا جائے اور ایسے عمارتوں کی عقب میں بیٹھنے سے پرہیز کرے کیونکہ بارش میں پانی کے رساؤ کے سبب ان عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کے خطرات لاحق ہوسکتے ہے ۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، سینٹرل، ایسٹ سمیت کراچی بھر میں موجود خطرناک قرار دی گئی عمارتوں پہ عوامی آگاہی کے لیے بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں،ڈائریکٹر ڈیمالیشن ایس بی سی اے عبدالسجاد خان کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم اور فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ،ایس بی سی اے نے عوام سے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کی ہے کہ اندرون شہر گنجان آبادیوں میں کسی بھی مخدوش، اسٹریکچر کے نقص اورغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارت کے بارے میں ایس بی سی اے کے دفتر میں تحریری یا ویب سائٹ www.sbca.gos.pk پر درخواست ارسال کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں