قوم آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دی گئی،منعم ظفر

قوم آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دی گئی،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت کی جانب سے پٹرول 7.45روپے ، ڈیزل 9.56روپے سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ۔۔

حکومت نے ظالمانہ آئی ایم ایف بجٹ کے بعد عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، عوام کو ریلیف دینے کے نعرے لگانے والی حکومت غریبوں اور تنخواہ دار طبقے سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتی ہے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بار بار کے ہوشربا اضافے اور بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنے ناممکن ہو تے جارہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جن اشیاء پر براہ راست ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ان کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ حکومت عوام کو اگر ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن اور ظالمانہ فیصلہ واپس لے ورنہ عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرنا چھوڑ دے ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی اقتصادی اور معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی اور ڈکٹیشن قبول کرنے کی سوا کچھ نہیں، ملک اور قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں