محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین صفورہ ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں محرم الحرام سے قبل بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،منتخب اراکین کونسل،امام بارگاہوں کے منتظمین اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین صفورہ ٹاؤن کو محرم الحرام کے حوالے سے جلوس ومجالس اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں موجود مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں