سکھر میں ترقیاتی کام کئی سال گز رنے کے بعد بھی نا مکمل

 سکھر میں ترقیاتی کام کئی سال گز رنے کے بعد بھی نا مکمل

سکھر (بیورو رپورٹ)انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں جاری ترقیاتی کام کئی سال گز رنے کے بعد بھی نا مکمل ہیں، تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے ، ملبہ ومیٹریل سڑکوں پر جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامناہے ۔

مکینوں نے چیف جسٹس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ و منتخب عوامی نمائندگان کی عدم توجہی ،مسلسل لاپروائی کے باعث ناقص پلاننگ کی بدولت شہر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر ہونی والی سڑکوں کی ترقیاتی کام کے دوران کھدائی کرکے سرکاری خزانے کو ٹھکانے لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ،شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت اہم و مصروف ترین سڑکوں پر خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کا نام دیکر مزید تباہ کرنے کے بعد سڑک کھود کر ملبہ و قیمتی میٹریل سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے جس کے باعث علاقے کے مکینوں سمیت مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے لیکن انتظامیہ درپیش مشکلات دیکھنے کو تیار نہیں ہے ۔شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سمیت بلدیاتی منتخب نمائندگان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی ٰسندھ، صوبائی وزیر بلدیات ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ حکام سے ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کو تباہ کرنے والے عمل کا نوٹس لینے اور کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں