کنری :گرانفروشی پر 2 آٹا چکیاں سر بمہر،ہزاروں روپے جرمانہ

 کنری :گرانفروشی پر 2 آٹا چکیاں سر بمہر،ہزاروں روپے جرمانہ

کنری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کُنری کی ٹالہی میں کارروائیاں ، دو آٹے کی چکیاں سیل، ہزاروں روپے جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کُنری محمد خان بھنگوار نے ٹالہی پولیس کے ہمراہ ٹالہی شہر میں اچانک آٹے کی۔۔

 چکیوں اور کریانہ اسٹوروں پر چھاپے مار کر سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر آٹا فروخت کرنے والی دو چکیوں آصف آٹا چکی اور ونود آٹا چکی کو سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کنری نے کریانہ اسٹوروں پر چھاپے مار کر زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دیے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کنری نے زائد المیعاد اشیائے خورونوش کو نذر آتش کروا دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار کا کہنا تھا کہ تعلقہ بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے گرانفروشوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گااور اگر کوئی بھی سرکاری نرخوں سے زائد پر اشیاء فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اوباڑو سے نمائندے کے مطابق کھمبڑا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پستول اور چار گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عباس میرانی کے نام سے ہوئی جو پولیس کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 8800 گٹکے ، 1 کلو سے زائد چرس، 79 لٹرز دیسی شراب ، غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا جب کہ کارروائیوں کے دوران ایک روپوش سمیت 13 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں