کرم پور،باندھی سے ٹرک ڈرائیور اور خاتون اغوا ء

 کرم پور،باندھی سے ٹرک ڈرائیور اور خاتون اغوا ء

کرم پور،باندھی(نمائندگان دنیا)ناپرکوٹ تھانے کی حدود انڈس ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرک پرجدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی اور راکٹ لانچر بھی فائر کیے جس کے باعث ٹرک الٹ گیااور کلینر زخمی ہوگیا ۔۔

بعدازاں مسلح افراد ٹرک ڈرائیور کو اغوا کرکے لئے گئے ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اورفائرنگ کا تبادلہ ہوا ،تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔ باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب دن دیہاڑے مسلح افراد نے گھروں پر حملہ کرکے دو نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور نوجوان خاتون رادھا باگڑی کو اغوا کرکے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع گھروں پر بھان سعید آباد دودو ضلع کے مسلح افراد نے دھاوا بول کر چاقو اور ڈنڈوں کے وار سے دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا اور خاتون رادھا باگڑی کو اغوا کر کے لے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں