پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نادار،بے سہارا لوگوں کی خدمت کی،عادل انڑ

  پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نادار،بے سہارا لوگوں کی خدمت کی،عادل انڑ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس 13 سے منتخب رکن سندھ اسمبلی عادل الطاف انڑ اور ان کے بھائی پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان الطاف انڑ نے اپنی رہائش گاہ علی آباد میں پی پی رہنماؤں ڈاکٹر امیت کمار، راکیش کمار۔۔

 روی گل، سونو کمار، منوج کمار، سنی چاولہ، ڈاکٹر کلتار لعل، کشور کمار، ونود کمار، معشوق مل اوڈ، رانا گلشیر مل اوڈ اور دیگر کے ہمراہ اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں میں 10 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کیے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ سمیت ملک بھر کے غریب، نادار اور بے سہارا لوگوں کی خدمت اور مدد کی ہے جبکہ آج کا یہ پروگرام اسی کی ایک کڑی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلا رنگ، نسل، مذہب اور ذات کے عوام کی خدمت کی جائے ، جس کے لیے ہم اپنے وسائل کے تحت مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں جبکہ ہمارے مرحوم والد حاجی الطاف خان انڑ بھی زندگی بھر لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے غریبوں کی خدمت اور مدد کرتے رہے ہیں، ہم بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں