بااثر افراد کاخاتون پر تشدد بال مونڈھ دیے

 بااثر افراد کاخاتون پر تشدد بال مونڈھ دیے

ٹھری میرواہ(نمائندہ دنیا )ٹھری میرواہ فیض گنج کے گائوں لکھ من میں بااثر افراد نے مزدور کے گھر پر دھاوا بول کر عورتوں پر تشدد کیا اور ایک عورت روشنا خاتون کے سر کے بال مونڈ دیے ۔

 تفصیلات کے مطابق فیض گنج کے گائوں لکھ من میں مبینہ طورپر بااثر افراد ذوالفقار راجپر ، حسن راجپر دیگر نے مزدور غلام شبیر کے گھر میں گھس کر عورتوں ، بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے روشنا خاتون کے سر کے بال مونڈ دیے اور اہلخانہ کو تذلیل کا نشانہ بنایا ۔ روشنا خاتون نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد نے ہمارے گھر میں گھس کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیاہے اور عورتوں ، بچوں پر تشدد بھی کیا۔متاثرہ خاتون نے آئی جی سندھ ودیگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں