پی آئی بی کالونی میں 100درخت شجر کاری مہم کا آغاز

پی آئی بی کالونی میں 100درخت شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی(سٹی ڈیسک)جناح ٹاؤن کی یوسی 6 پی آئی بی کالونی میں ’’100 درخت شجر کاری مہم ‘‘کا آغاز کر دیا گیا۔

جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے یوسی چیئرمین حافظ اسامہ احمد کے ہمراہ پی آئی بی کالونی کے علاقے مینابازار میں درخت لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پی آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین آصف آرائیں،علاقے کے سماجی رہنما،معززین ،نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جب کہ یوسی 6 کے وائس چیئرمین قاری سیف الرحمان نے دعا کرائی اور نوجوانوں کو شجر کاری مہم میں حصہ لینے پر زور دیا۔اس موقع پر یوسی چیئرمین حافظ اسامہ نے کہا کہ موسم کی شدت سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری اور مکین درخت لگائے اور اپنے حصے کا چراغ روشن کرے ،ہم نے یوسی میں سودرخت مہم شروع کردی ہے ،نوجوان طبقہ آگے آئے اور ہماری اس مہم کا حصہ بنے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا ہدف ہے کہ اس مہم کے دوران علاقے کو ہرابھرا اور خوبصورت بنایاجائے گا،تاکہ مستقبل میں ہیٹ اسٹروک کے خطرات کا سامنانہ کرنا پڑے ۔انہوں نے یوسی کے تحت ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤ کے لیے اقدامات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اس دوران گرمی سے بچا ؤ کیلئے یوسی میں مستقل کیمپ لگایاگیا ہے جس میں کونسلر ز ویوسی ٹیم نے مکینوں کو گرمی سے بچا ؤ کیلئے مشروبات،ٹھنڈا پانی پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ ٹاؤن چیئرمین ،علاقے کے سماجی رہنماؤں،معززین ،نوجوانوں اور مکینوں کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ خدمت کے کاموں میں ہر وقت اُن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں