نجمی عالم کی زیرصدارت لائیواسٹاک سے متعلق اجلاس

نجمی عالم کی زیرصدارت لائیواسٹاک سے متعلق اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک سید نجمی عالم کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک سندھ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔۔

 جس میں صوبائی مشیر کو محکمہ کے تمام جاری منصوبوں اور نئے مالی سال میں آنے والے تمام ترقیاتی منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر صوبائی مشیر کو محکمہ کی اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا کہ ہم محکمہ لائیو سٹاک کے اندر ایک گریونسز سیل شروع کر رہے ہیں جس میں سندھ کے مویشی مالکان کی شکایات اور ضروریات کو نوٹ کیا جائے گا اور ان کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں