پی پی عہدیداروں کو ملیر کے مسائل حل کرنا ہونگے ،فریال تالپور
کراچی(اسٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی ملیر کے صدر راجہ رزاق بلوچ کی سربراہی میں ملیر کے نومنتخب عہدے داران نے پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی ملیر کے سینئر نائب صدر عدیل اختر شیخ ،جنرل سیکرٹری امداد علی جوکھیو،سیکرٹری اطلاعات شاہجہاں خان شامل تھے جب کہ ملاقات کے وقت صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر اعلی ٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ امیدہے کہ منتخب عہدے داران پارٹی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملیر پیپلز پارٹی کا ضلع ہے اور ہمیں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا ۔علاوہ ازین پیپلز پارٹی ملیر کے صدر و ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ اور جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو نے ڈپٹی میئر کراچی سے ملاقات کی ۔انہوں نے تنظیمی معاملات پر سلمان عبداللہ مراد سے گفتگو کی اور پیپلز پارٹی ملیر کی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر غور کیا گیا۔