لاڑکانہ :عزاداروں کی سیکیورٹی ودیگر سہولتوں کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاڑکانہ :عزاداروں کی سیکیورٹی ودیگر سہولتوں کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل چنا کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال لاڑکانہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔

جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع لاڑکانہ کی مختلف تحصیل اور شہروں سمیت 46یونین کونسلز، دیہی علاقوں کے مختلف روٹس، مجالس گاہوں پر عزاداروں کی سیکیورٹی، صحت، صفائی ستھرائی کی سہولتوں، بجلی، گیس اور ایمبولینس کی 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے فوکل پرسن ٹیمیں تشکیل دے کر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔اجلاس میں ضلع کونسل لاڑکانہ کے وائس چیئرمین اسد اﷲ بھٹو، پی پی تعلقہ رتوڈیرو کے صدر لالہ نذر محمد پٹھان، جنرل سیکریٹری زاہد حسین جلبانی، میونسپل کمیٹی نوڈیرو کے چیئرمین عبدالخالق بھٹو، ٹاؤن کمیٹی نوڈیرو کے عہدیداران، آریجا کے چیئرمین محسن علی آریجو، ٹاؤن کمیٹی ڈوکری کے چیئرمین بدرالدین ساریو، ٹاؤن کمیٹی ڈوکری کے چیئرمین عبدالحمید جیسر، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، چاروں تحصیلوں میں تعینات ڈی ایس پیز، محکمہ صحت کے افسران، ڈی ایچ او، پی پی ایچ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری اور وائس چیئرمین اسد اﷲ بھٹو نے کہا کہ ہم شیعہ، سنی، دیوبندی سب بھائی بھائی ہیں، ہمیں واقعہ کربلا سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ لاڑکانہ میں رہنے والے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں