ضلع غربی میں 2626سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے

ضلع غربی میں 2626سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی (اے پی پی)ضلع ویسٹ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کی فول پروف انتظامات بنانے کیلئے کراچی ویسٹ میں 2626سے زائد افسران و ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی کی زیرنگرانی محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کا فل پروف پلان ترتیب دیکر ویسٹ میں 42امام بارگاہ اور 18عزہ خانے جبکہ مجموعی طور پر 60عبادت گاہیں ہیں جن پر اسٹیٹک پیکٹس لگائی گئی ہیں۔اس موقع پرتمام مکتبہ فکر کے منتظمین اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز بھی کی گئیں ہیں۔ضلع ویسٹ میں 5، 7 اور 9 محرم الحرام کو انتہائی اہم جلوس نکالے جائیں گے جن کی سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جارہے ہیں۔محرم الحرام کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے حساس مقامات پر سرچ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں