شریف میمن پر حملے کے ذمہ دار گرفتار کرنے کامطالبہ

شریف میمن پر حملے کے ذمہ دار گرفتار کرنے کامطالبہ

کراچی(این این آئی)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، نائب صدر جاوید ،حاجی عبداللہ ،سید نوید احمد نے بولٹن مارکیٹ تاجراتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شریف میمن پرغنڈہ عناصر کے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کیا ہے۔

 کہ وہ حملہ آور غنڈہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کر کے فوری طور پر گرفتار کریں۔ تاجر رہنماؤں نے کہاکہ یہ حملہ حکومت پاکستان کے سرکاری دفترکہ احاطے میں کیا گیا جہاں شریف میمن تا جر دوست اسکیم ٹیکس اسکیم کے مسئلے پر ایک سرکاری میٹنگ میں مد عوتھے ۔ اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ غنڈا عناصر کے حوصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ تاجر رہنما سرکاری بلڈنگ کے اندرسرکاری میٹنگ میں بھی محفوظ نہیں ،واقعے کے گواہ بھی موجود ہیں مگر پولیس حملہ آور ارشاد اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے سے گریز کر رہی ہے ۔ انہوں نے ایف بی آر کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر درج کرانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اسمال ٹریڈرز کے رہنماں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر نامزد ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے شریف میمن اور تاجروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو تاجر 18 جولائی سے احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے ۔ؤ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں