اردو یونیورسٹی اوردی انٹلیکچول پراپرٹی الرٹ میں اشتراک

اردو یونیورسٹی اوردی انٹلیکچول پراپرٹی الرٹ میں اشتراک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دی انٹلیکچول پراپرٹی الرٹ نے بیداری اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے شراکت کی۔ دونوں نے ورکشاپس، انٹرن شپس، تربیت اور نصاب کی ترقی سمیت مختلف اقدامات پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 اس شراکت داری کا مقصد طلباء، فیکلٹی ممبران اور وسیع تر کمیونٹی کے درمیان انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی گہری سمجھ کو فروغ دینا ہے جو بالا ٓخر یونیورسٹی کی تحقیقی ترقی اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔معاہدے پردی انٹلیکچول پراپرٹی الرٹ کے سی ای او تجمل حیدر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدانچارج کیمپس وڈین فیکلٹی آف سائنس دیگر معززین کی موجودگی میں ڈاکٹر محمد صارم، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر سدرہ شاہین،لیکچرار شعبہ بائیو ٹیکنالوجی اور تحسین حیدر ،منیجنگ پارٹنر ٹی ڈی پی نے بطور کوآرڈی نیٹر دستخط کیے جبکہ ڈاکٹر شبر رضا ،ڈائریکٹر کیو ای سی اورڈاکٹر منزہ دانش اعجاز، چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی نے ایم او یو کے گواہ کے طور پر معاہدے پر دستخط کیے ۔یہ باہمی شراکت داری ہمارے طلبائکے لیے مختلف ملازمتوں کے مواقع کے ساتھ مینجمنٹ، فروغ اور آئی پی آر کے بارے میں معلوماتی مضامین، انٹرویوز اور دیگر مناسب معلومات پر مبنی مواد کا احاطہ کرے گی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے  اس عظیم کامیابی پرمبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں