بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، فکسڈ ٹیکس عوام دشمنی ، آفاق احمد

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، فکسڈ ٹیکس عوام دشمنی ، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور فکسڈ ٹیکس عوام دشمنی ہے ۔ظلم روکنا ہوگا،عوام محرم کے بعداحتجاج کی تیاری کرلیں۔

بجلی بلوں کے ذریعے غنڈہ ٹیکس لیا جارہا ہے ۔اپنے بیان میں آفاق احمد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور صارفین پر ایک ہزار تک فکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کے حکومتی اقدا م کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام دشمن اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی تحقیق کی مطابق عوا م سے ٹیکسزکی مد میں وصول کی جانے والی رقم سے 26کھرب روپے سے زیادہ اشرافیہ اپنی مراعات پر خرچ کرتی ہے ، بجائے اسکے کہ ملک کی معاشی حالات کے پیش نظر مراعات ختم کرکے یہ خطیر رقم مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف دینے کیلئے خرچ کی جاتی،حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرکے اور فکسڈ ٹیکس نافذ کر کے عوام پر ہی ظلم کا پہاڑتوڑ دیا ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا ء کی ٹی وی اور اخبارات میں تشہیر کیلئے کروڑوں کے اشتہارات شرمناک ہیں،جہاں مہنگائی کے ستائے عوام خودکشی کررہے ہوں،وہاں حکمرانوں کے ایوانوں میں قہقہے اور مذاق انکے بے غم ہونے کی بد ترین مثال ہے ۔ آفاق احمدنے کہا کہ ظلم کوروکنا ہوگااور عوام اس کیلئے محرم کے بعد احتجاج کی تیاری کرلیں، آنے والی نسلوں کوعوامی طاقت سے محفوظ بنانا ہوگا۔فارم 47کے ذریعے ایونوں میں پہنچنے والے فارم 47بنانے والوں کی اجازت کے بغیرکچھ نہیں کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں