پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان آئے گا،حنیف طیب

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان آئے گا،حنیف طیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے گزشتہ دنوں بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور اس کے نتیجے میں 10فوجی جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ۔

شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔حاجی محمدحنیف طیب نے ہوش رُبامہنگائی پرتشویش کا اظہارکیااورحالیہ پٹرول کی قیمت میں 10روپے اورڈیزل کی قیمت میں 6روپے اضافہ کومستردکرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان آئے گا ،پہلے ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں سینکڑوں قسم کے ٹیکس عائد کرکے عوام کوزندہ درگورکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بجلی،گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہرکچھ دن بعدبڑھائی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں